Sunday, November 10, 2013

Matric Urdu Notes Class 10th مرکزی خیال اور خلاصہ قرطبہ کا قاضی

Matric Urdu Notes Class 10th

مرکزی خیال اور خلاصہ

 قرطبہ کا قاضی

 مرکزی خیال

امتیاز علی تاج نے اپنے اس ڈرامے قرطبہ کا قاضی میں جس مرکزی کردار کو جگہ دی ہے وہ یہ ہے کہ انصاف کا ترازو عام و خاص، امیر و غریب، بلند و پست اور شاہ و گدا سب کے لئے یکساں ہوتا ہے۔ ایک عادل اور منصف حکمراں کی شان یہی ہے کہ وہ انصاف کے معاملے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتے اور اس کی حکمرانی میں انصاف کا بول بالا رہے۔ خواہ اس کی خاطر اسے بڑی سے بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے
شرع کہتی ہے کہ قاتل کی اڑا دو گردن



خلاصہ

شہرِ قرطبہ کے قاضی یحیی بن منثور کا بیٹازبیر ایک رشتہ دار کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوا۔ ایک اور نوجوان بھی مہمان کی حیثیت سے قاضی کے گھر میں ٹہرا ہوا تھا وہ بھی اس لڑکی پر فریفتہ ہوجاتا ہے۔ زبیر رقابت کے جذبے سے مغلوب ہوکر اپنے رقیب کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے اور قاضی عدل و انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو پھانسی کی سزا سناتا ہے۔
قاضی کے قدیم نمک خوار عبداللہ اور اس کی بیوی حلاوہ قاضی کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ زبیر جب تین دن کا تھا تو اس کی ماں چل بسی اورحلاوہ ہی نے اسے دودھ پلایا تھا۔ وہ اسے ماں کی طرح چاہتی تھی۔ عبداللہ نے بھی زبیر کو گود میں کھلایا تھا۔ عبداللہ اور حلاوہ کو معلوم ہے کہ زبیر قصوروار ہے اور قاضی بڑا اصول پسند ہے۔ دونوں سخت پریشان ہیں۔ زبیر کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ مگر عبداللہ کو اطمینان ہے اس کا خیال ہے کہ شہر کا ہر فرد زبیر کا حامی ہے اور کوئی بھی اسے تختہ دار پر چڑھانے کے لئے تیار نہیں۔ جلاد بھی روپوش ہوگیا اور عدالت کا کوئی افسر یا ماتحت بھی اس ناخوش گن فعل کو انجام دینے کے لئے تیار نہیں۔ بس ایک بی صورت رہ جاتی ہے کہ جلاد کا انتظام باہر سے کیا جائے۔ اس امکان کو دیکھتے ہوئے زبیر کے حامیوں نے شہر کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ حلاوہ پئر بھی مایوس ہے وہ جانتی ہے کہ قاضی اپنے فیصلے پر درآمد کرکے رہے گا۔
بے شمار لوگ قاضی کے مکان کے باہر کھڑے ہیں تاکہ ہر ممکن طریقہ سے اس سزا پر عمل درآمد نہ ہونے دیں۔ اتنے میں قاضی مکان کی بالائی منزل سے نیچے آکر پوچھتا ہے کہ سزائے موت کا انتظام کیوں نہیں ہورہا تو عبداللہ جواب دیتا ہے کہ اس حکم کی تعمل کے لئے کوئی بھی آمادہ نہیں۔ عدالت کے آدمیوں کو بلایا جاتا ہے تو وہ بھی معذوری ظاہر کرتے ہیں۔ غرض قاضی ہرطرف سے مایوس ہوکر عدالت کے آدمیوں کو کنجیاں دے کر حکم دیتا ہے کہ زبیر کو تختہ دار تک لے جاو۔
غم کی شدت سے قاضی کی حالت غیر ہورہی ہے مگر وہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دے دیتا ہے۔ پھر وہ بھاری قدموں سے غم سے نڈھال اوپری منزل پر جاکر کمرے کو اندر سے ہمیشہ کے لئے بند کرلیتا ہے۔ اپنے غم سے نجات کی اسے صرف یہی ایک صورت نظر آئی تھی کہ وہ زندگی سے منہ موڑ لے۔


1 comment:

URDU 2ND YEAR (New Book Modal Paper)