Monday, November 11, 2013

1st Year Islamiat Notes (اسلامیات) حقوق العباد

   حقوق العباد

حقوق سے مراد

حقوق جمع ہے حق کی جس کا مطلب ہے لازمی اور ضروری۔ حقوق دو قسموں کے ہوتے ہیں:

(۱)حقوق اللہ
(۲) حقوق العباد 


حقوق اللہ 

اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے ذریعے اپنے سرے حقوق بندوں کو بتادیئے ہیں کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور تمام وہ کام کرو جس کا اللہ اور رسول نے حکم دیا۔
حقوق العباد

عباد جمع ہے عبد کی جس سے مراد ہے انسان یا بندہ۔ اس طرح حقوق العباد کا مطلب ہے بندوں کے لئے ضروری یعنی حقوق۔ حقوق العباد میں دنیا کے ہر مذہب، ہر ذات و نسل، ہر درجے اور ہر حیثیت کے انسانوں کے حقوق آجاتے ہیں۔ اگر ہم عزیزوں کے حقوق ادا کریں تو اس کے ساتھ غیروں کے حقوق بھی ادا کریں۔ غلام اگر مالک کی خدمت کرے تو مالک بھی غلام کا پورا پورا خیال رکھے۔ والدین اگر اولاد کے لئے اپنی زندگی کی ہر آسائش ترک کردیں تو اولاد بھی ان کی خدمت اور عزت میں کمی نہ کرے یہی اسلام کی تعلیم ہے پوری انسانیت کے لئے ۔ حقوق العباد میں مختلف حیثیت اور درجات کے لوگوں کے حقوق آجاتے ہیں۔

تمام انسانوں کے لئے حقوق

جب ہم انسانی حقوق کا ذکر کرتے ہےں تو اس میں مخصوص قسم کے لوگوں کے حقوق نہیں آتے بلکہ پوری انسانیت ہماری نظر کرم اور توجہ کی منتظر ہوتی ہے۔ اسلام نے پوری انسانیت کے حقوق ادا کرنے پر اس قدر زور دیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں کچھ نہیں کہا گیا اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان قوم کو بہترین امت کہا گیا ہے۔
مسلمان اس لئے سب سے بہترین امت ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو نیکی کی ہدایت دیتے ہیں اور برائی سے روکتی ہیں۔ میں اپنے حقوق کو معاف کردوں گا مگر بندوں کے حقوق کی معافی نہیں دے سکتا۔
والدین کے حقوق

قرآن پاک نے والدین کے حقوق پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔ ارشادِ باری تعالی ہے کہ:
ماں باپ کی خدمت گزاری اچھی طرح کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجئے کہ جوکچھ اپنے مال سے خرچ کروگے اس میں والدین کا بھی حق ہے۔
حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
ماں باپ کا نافرمان جنت کی خوشبو سے محروم رہے گا۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی والدین نے ساتھ عزت و احترام محبت اور خدمت کی سخت تاکید کی تھی۔ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
تمہاری جنت تمہارے والدین ہیں اگر وہ خوش ہیں تو تم جنت میں جاو گے۔
اولاد کے حقوق

ماں باپ جس طرح اولاد کی پرورش، خدمت اور تعلیم و تربیت کرتے ہیں وہ اولاد کا حق ہے۔ اولاد کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت ماں باپ کا فرض بن جاتا ہے۔ ایک حدیث اس بات کو اس طرح ثابت کرتی ہے۔
باپ جو کچھ اپنی اولاد کو دیتا ہے ان میں سب سے بہتر عطیہ اچھی تعلیم و تربیت ہے۔
عزیزوں اور قرابت داروںکے حقوق

ہر انسان کے عزیز و اقارب ضرور ہوتے ہیں اور زندگی بھر ان سے تعلق قائم رہتا ہے۔ اللہ نے ان کے بہت سے حقوق مقرر فرمادئیے ہیں:
جوکچھ اپنے مال میں سے خرچ کروگے اس میں والدین کا بھی حق ہے اور قرابت داروں کا بھی۔
حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عزیزوں اور رشتہ دارون کے حقوق مقرر کردئیے اور فرمایا:
رشتہ داروں سے تعلق توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔
اس طرح یہ بات ظاہر ہوگئی کہ قرآن مجید اور احادیث نے عزیزوں اور رشتہ داروں کے بہت سے حقوق مقرر فرمادئیے ہیں۔ یعنی ان کی خوشی اور غم میں شریک ہونا، غریب رشتہ داروں کی مدد کرنا اور اسی طرح کے بہت سے ایسے کام کرنا جن سے رشتہ داروں سے تعلقات خوشگوار قائم رہیں ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔

ہمسایوں کے حقوق

ہمسائے کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ہمارے گھر کے بالکل نزدیک ہوتے ہیں اور عزیز نہیں ہیں۔ دوسرے وہ جو عزیز بھی ہوں اور تیسرے وہ جو ہمارے گھر سے ذرا دور رہتے ہوں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ زور ان ہمسایوں پر دیا ہے جو گھر سے بالکل نزدیک رہتے ہےں۔ ان کا ہم پر حق سب سے زیادہ ہے اور وہ ہماری توجہ کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو ہمارے ہمسایوں کو تکلیف پہنچائے۔ حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم ہمسایوں کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے کہ:
اپنے گھر کی دیواریں اتنی اونچی نہ کرو کہ ہمسایوں کی دھوپ اور روشنی رک جائے۔
اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمسایوں کے حقوق کے بارے میں بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بار بار ہمسایوں کے حقوق اس انداز میں مقرر فرمائے کہ یہ ڈر ہوا کہ کہیں وراثت میں ان کا حق نہ مل جائے۔ لہذا ہمیں ہمسایوں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جس سے ہمسایوں کے حقوق کی مکمل وضاحت ہوجاتی ہے:
کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ خود پیٹ بھر کے کھالے اور اس کا پڑوسی بھوکا رہ جائے۔

استادوں کے حقوق


حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔   اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر بہت زور دیا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جو پہلا پیغام ملاتھا وہ لفظ پڑھو سے ملا تھا۔ علم انسان کے لئے اس قدر اہم چیز ہے کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک جاری رہتا ہے اور ہرشخص یعنی مردوعورت، جوان و بوڑھے پر ایک فرض کی طرح عائد کیا گیا ہے۔
جب علم کی اس قدر اہمیت ہے تو معلیم کی اہمیت بھی کچھ کم نہیں ہوسکتی۔ مختصراً یہ کہ والدین جو ہماری پیدائش اور تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اور معلم جو ہماری نشونما کے ذمہ دار ہوتے ہیں تو والدین کی طرح سے ہی معلم بھی عزت و احترام کے مستحق ہیں۔ مندرجہ ذیل اقتباس سے معلم اور طالبعلم کے درمیان رشتہ اور حیثیت کی اچھی طرح وضاحت ہوتی ہے:
معلم کی حیثیت بارش جیسی ہوتی ہے اور طالبعلم کی حیثیت زمین جیسی جو بارش کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جو زمین بارش کی فیض و برکات سے سرسبزو شاداب ہوجاتی ہے اس کا مطلب ہوا کہ زمین نے پانی کو اپنے اندر جذب کرلیا جو زمین بارش کے پانی کو ضائع کردیتی ہے وہ بنجر ہوجاتی ہے۔ اسی طرح طالبعلم علم کی بارش کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے وہ خوب سیراب ہوجاتا ہے۔ اور اس کا استاد اسکو آگے جاتا ہوا دیکھ کر حسد نہیں کرتابلکہ خوش ہوتا ہے۔ مسلمانوں میں اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے زمانے میں شاگرداستاد کے نام کو اپنے نام کا حصہ بنالیتے تھے۔

غلاموں، ناداروں، مسکینوں اور مفلسوں کے حقوق

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مظلوم طبقے کے حقوق اچھی طرح سمجھائے، مقرر کیے اور ادا کئے۔ یہ طبقہ اسلام سے قبل بڑی ذلت آمیز زندگی گزارتا تھا۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف احادیث میں ان سے کے حقوق مقرر کئے:
بیماروں کی عبادت کرنا ان کا حق ہے، یتیموں کی کفالت کرنا ان کا حق ہے۔
حرفِ آخر

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انسانوں کی بہتری اور بقاءکے لئے اپنے اعمال، کردار اور اخلاق و اقوال سے ایسا نمونہ پیش کیا جو قیامت تک کے لئے سب کی رہبری کرتا رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمتِ عالم تھے۔ یہی وجہ تھی کوئی بھی طبقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ اور حسن سلوک سے محروم نہ تھا۔ اپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے خود حقوق ادا کرتے اور پھر دوسروں کو تاکید فرماتے تھے۔

urdu notes نثر نگار کی خصوصیات خَواجَہ حَسن نِظَامِی

نثر نگار کی خصوصیات


خَواجَہ حَسن نِظَامِی

ایک تعارف

رقصاں ہے لفظ لفظ میں اِک موجِ زندگ
بخشا ہے اُس نے نثر کو صدِ کیفِ نغمگی
 
خواجہ علی حسن نظامی اردو انشاءپردازی کے ایک مشہور و معروف ادیب گزرے ہیں۔ اُن کے دلچسپ اور اثرانگیز افسانے اُن کی شہرت کا باعث بنے۔علم دوست شخصیتوں نے علی حسن کے سفرناموں، افسانوں اور مضامین کو اپنے کتب خانوں کی زینت بنایا اور بہت کم عمر میں ہی وہ ایک صاحبِ طرز نثر نگار کی حیثیت سے پہچانے جانے لگے۔ اُنہوں نے معمولی مضامین خوبصورت اور دِل نشین انداز میں رقم طراز کئے اور اردو نثر کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ آپ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے علامہ اقبال فرماتے ہیں
اگر میں خواجہ حسن نظامی جیسی نثر لکھنے پر قدرت رکھتا ہوتا تو کبھی شاعری کو اظہارِ خیال کا ذریعہ نہ بناتا۔ بلاشبہ اردو نثر نگاروں میں خواجہ حسن نظامی کی ذات قابلِ قدر ہے اور وہ ایک منفرد رنگ کے مالک ہیں۔ چند تصنیفات
  • دہلی کا آخری سانس
  • بیگمات کے آنسو
  • آپ بیتی
    • بہادر شاہ کا مقدمہ
  • بیوی کی تعلیم
  • اولاد کی شادی
  • غدرِ دہلی کے افسانے
  • خاک بیتی
  • اوس
  • شہزادی کی بپتا
  • سی پارہدل
  • میلاد نامہ


طرزِ تحریر کی خصوصیات

خواجہ حسن نظامی کے طرزِ تحریر کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

(۱)سادگی و سلاست
خواجہ حسن نظامی زبان و بیان کی سادگی سے کام لیتے ہیں اور نہایت سہل زبان کو استعمال کرتے ہوئے بڑے مشکل مطالب بیان کر جاتے ہیں۔عام فہم الفاظ کے خوبصورت استعمال کی بدولت اُن کے نثر کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے اور بوجھل پن محسوس نہیں ہوتا۔
بقول رام بابو سکسینہ:
خواجہ صاحب کی تحریریں نہایت سادہ، سلیس اور دلکش ہوتی ہیں۔

(۲) شوخی و ظرافت
زبان کی چاشنی اور چٹکلوں سے خواجہ حسن نظامی نے اپنی تحریروں میں مزاح کا رنگ پیدا کیا ہے۔ وہ جب کبھی مزاح کی چٹکی لیتے ہیں تو عام اور سیدھی بات کو گلاب کی سی رعنائی بخش دیتے ہیں۔ اُن کے مضامین میں عبارات ظرافت، شوخی اور لطافت کی چاشنی سے معمور نظرآتی ہیں۔
مثال کے طور پر وہ اپنے ایک مضمون پیاری ڈکار میں لکھتے ہیں:
یہ نئے فیشن کے مچھر کو زور سے ڈکار نہیں لینے دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ڈکار لینے لگے تو ہونٹوں کو بھینچ لو اور ناک کے نتھنوں سے اُسے چُپ چاپ اُڑا دو۔ آواز سے ڈکار لینی بڑی بدتمیزی ہے۔
ایک خط میں لکھتے ہیں:
میڈیکل اسٹور کی طرف جانا ہو تو میرے پیارے ڈاکٹر کا کان مڑوڑ دینا اور پریمی پیارا ملے تو اُسے منہ چڑا دینا۔

(۳) ندرتِ موضوعات
خواجہ صاحب کا کمالِ فن اُس وقت عروج پر نظر آتا ہے جب آپ کے انوکھے اور اچھوتے مضامین نظر سے گزرتے ہیں۔ انہوں نے نہایت انوکھے موضوعات پر خامہ فرسائی کرتے ہوئے اپنی مہارت کی معراج کو پایا اور بڑی خوبصورتی سے اِن مضامین کو پُر لیف بنا دیا۔
ایک مضمون گلاب تمھارا کیکر ہمارا میں لکھتے ہیں:
آخر یہ میاں گُلا ب کس مرض کی دوا نہیں۔ پیٹ میں درد ہو تو گل قند کھلاﺅ، ہیضہ ہو جائے تو گلاب پلاﺅ اور اگر مر جاﺅ تو قبر پر چڑھاﺅ۔
اِس کے علاوہ اُن کا یہ رنگ مندرجہ ذیل مضامین میں نظر آتا ہے:
  • جھینگر کا جنازہ
  • مچھر کا اعلانِ جنگ
  • دیا سلائی
  • مٹی کا تیل
  • فرام قبلہ ٹو شملہ
  • پیاری ڈکار
  • سوز و گداز
علی حسن صاحب کی بعض تحریروں میں درد و الم کا عکس نظر آتا ہے۔ خاص طور پر اُن کی تصنیف غدرِ دہلی کے افسانے کے مطالعے کے بعد ایسا لگتا ہے گویا مصنف نے تحریر اپنے خونِ دل سے رقم کی ہے۔ وہ اس قدر جذباتیت کے ساتھ رنج و الم کی تصویر کشی کرتے نظر آتے ہیں کہ قاری متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

شہزادی کی بپتا میں لکھتے ہیں:
باﺅ بلبلا گئی۔ وہ کبھی پھول کی چھڑی سے نہ پٹی تھی۔ اب ایسا طمانچہ لگا کہ اُس کے رونے سے مجھ کو بھے بے اختیار روناآ گیا۔

(۵) عارفانہ وصوفیانہ طرزِ بیان
ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ حسن علی ایک صاحبِ دل صوفی بھی تھے۔ رشد و ہدایت کی مسند انہیں ورثے میں ملی تھی۔ وہ اپنے خیالات کو قلم بند کرتے ہوئے معرفت الٰہی کے رنگ میں بڑی خوبصورتی سے پرو دیتے ہیں۔ اسلوب میں والہانہ جوش اور ایک سچے عاشق کے دل کی صدا سنائی دیتی ہے۔
بقول رام بابو سکسینہ:
خواجہ صاحب کی کتاب کرپشن بیتی کو اہلِ اسلام اور خاص کراربابِ تصوّف نے بہت پسند کیا۔
(۶) محاورات و اختصار پسندی
نثرنگار کے مضامین کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ کی تحریروں میں فقرات مختصر اور جامع ہوتے ہیں۔ آپ آزاد کی طرح چھوٹے مگر با محاورہ جملے ترتیب دیتے ہیں جن میں روانی اور لطافت کا عنصر نمایاں طور پر پایا جاتا ہے۔ آپ کی تحریروں میں تسلسل کا دارومدار اِنہیں مختصر،سادہ و شیریں جملوں پر ہے۔

(۷) جذبات نگاری
خواجہ حسن نظامی کی تحریریں انسانی زندگی کے سچے واقعات کی عکاس ہیں۔ آپ اِن واقعات کوترتیب دیتے ہوئے جذبات کے اظہار کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ مطالعہ کرنے کے بعد قاری کے دل و ذہن پر متاثر کن اثر باقی رہتا ہے جو قاری کے دلی جذبات سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔
بیگمات کے آنسو میں وہ لکھتے ہیں:
مجھے بخار چڑھ رہا ہے۔ میری پسلیوں میں شدت کا درد ہو رہا ہے۔ مجھے سردی لگ رہی ہے۔ میری ماں مجھ سے بچھڑ گئی ہے اور بابا حضرت جلا وطن ہو گئے۔ میں اینٹ پر سر رکھے لیٹی ہوں۔ میری بدن میں کنکر چبھ رہے ہیں۔ بابا اٹھو! کب تک سو گے؟


ناقدین کی آراہ

خواجہ علی حسن نظامی کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف نقاد اُن کی تعریف بیان کرتے نظر آتے ہیں۔
صلاح الدین احمد کہتے ہیں:
خواجہ صاحب کو رنج و الم کے مضامین بیان کرنے کا جو سلیقہ ہے اُس میں علامہ راشد الخیری کے علاوہ اُن کا کوئی ہم پلہ نہیں۔
بابائے اردو مولوی عبد الحق بیان کرتے ہیں:
اگر تم صاف ستھری اور نکھری ہوئی اردو پڑھنا اور سیکھنا چاہتے ہو تو خواجہ صاحب کی نثر پڑھو۔ زبان کے ساتھ ساتھ دلّی کے واقعات کا بھی ایک جہاں آباد ہے۔
اُن کے کسی دوست کا کہنا ہے
حسن نظامی کی پیری اور پیرزادی نے اُن کی انشاءپردازی کو چمکایا اور اُن کی انشاءپردازی نے اُن کی پیرزادی اور پیری کو شہرت دی۔
ڈاکٹر کلیم الدین احمد کہتے ہیں:
خواجہ صاحب کا اصل رنگ، خواجہ صاحب کی اصلی اہمیت اُن کی انشاءہے۔ وہ نہایت ہی آسان ، سادہ اور پُر تکلف طرز میں لکھتے ہیں۔
  

Sunday, November 10, 2013

Matric Urdu Notes Class 10th مرکزی خیال اور خلاصہ قرطبہ کا قاضی

Matric Urdu Notes Class 10th

مرکزی خیال اور خلاصہ

 قرطبہ کا قاضی

 مرکزی خیال

امتیاز علی تاج نے اپنے اس ڈرامے قرطبہ کا قاضی میں جس مرکزی کردار کو جگہ دی ہے وہ یہ ہے کہ انصاف کا ترازو عام و خاص، امیر و غریب، بلند و پست اور شاہ و گدا سب کے لئے یکساں ہوتا ہے۔ ایک عادل اور منصف حکمراں کی شان یہی ہے کہ وہ انصاف کے معاملے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتے اور اس کی حکمرانی میں انصاف کا بول بالا رہے۔ خواہ اس کی خاطر اسے بڑی سے بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے
شرع کہتی ہے کہ قاتل کی اڑا دو گردن



خلاصہ

شہرِ قرطبہ کے قاضی یحیی بن منثور کا بیٹازبیر ایک رشتہ دار کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوا۔ ایک اور نوجوان بھی مہمان کی حیثیت سے قاضی کے گھر میں ٹہرا ہوا تھا وہ بھی اس لڑکی پر فریفتہ ہوجاتا ہے۔ زبیر رقابت کے جذبے سے مغلوب ہوکر اپنے رقیب کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے اور قاضی عدل و انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو پھانسی کی سزا سناتا ہے۔
قاضی کے قدیم نمک خوار عبداللہ اور اس کی بیوی حلاوہ قاضی کے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ زبیر جب تین دن کا تھا تو اس کی ماں چل بسی اورحلاوہ ہی نے اسے دودھ پلایا تھا۔ وہ اسے ماں کی طرح چاہتی تھی۔ عبداللہ نے بھی زبیر کو گود میں کھلایا تھا۔ عبداللہ اور حلاوہ کو معلوم ہے کہ زبیر قصوروار ہے اور قاضی بڑا اصول پسند ہے۔ دونوں سخت پریشان ہیں۔ زبیر کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ مگر عبداللہ کو اطمینان ہے اس کا خیال ہے کہ شہر کا ہر فرد زبیر کا حامی ہے اور کوئی بھی اسے تختہ دار پر چڑھانے کے لئے تیار نہیں۔ جلاد بھی روپوش ہوگیا اور عدالت کا کوئی افسر یا ماتحت بھی اس ناخوش گن فعل کو انجام دینے کے لئے تیار نہیں۔ بس ایک بی صورت رہ جاتی ہے کہ جلاد کا انتظام باہر سے کیا جائے۔ اس امکان کو دیکھتے ہوئے زبیر کے حامیوں نے شہر کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی۔ حلاوہ پئر بھی مایوس ہے وہ جانتی ہے کہ قاضی اپنے فیصلے پر درآمد کرکے رہے گا۔
بے شمار لوگ قاضی کے مکان کے باہر کھڑے ہیں تاکہ ہر ممکن طریقہ سے اس سزا پر عمل درآمد نہ ہونے دیں۔ اتنے میں قاضی مکان کی بالائی منزل سے نیچے آکر پوچھتا ہے کہ سزائے موت کا انتظام کیوں نہیں ہورہا تو عبداللہ جواب دیتا ہے کہ اس حکم کی تعمل کے لئے کوئی بھی آمادہ نہیں۔ عدالت کے آدمیوں کو بلایا جاتا ہے تو وہ بھی معذوری ظاہر کرتے ہیں۔ غرض قاضی ہرطرف سے مایوس ہوکر عدالت کے آدمیوں کو کنجیاں دے کر حکم دیتا ہے کہ زبیر کو تختہ دار تک لے جاو۔
غم کی شدت سے قاضی کی حالت غیر ہورہی ہے مگر وہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دے دیتا ہے۔ پھر وہ بھاری قدموں سے غم سے نڈھال اوپری منزل پر جاکر کمرے کو اندر سے ہمیشہ کے لئے بند کرلیتا ہے۔ اپنے غم سے نجات کی اسے صرف یہی ایک صورت نظر آئی تھی کہ وہ زندگی سے منہ موڑ لے۔


Matric Urdu Notes Class 10thمرکزی خیال اور خلاصہ (چین میں ایک دن اردو کے طالبعلموں کے ساتھ )

Matric Urdu Notes Class 10th

مرکزی خیال اور خلاصہ


چین میں ایک دن اردو کے طالبعلموں کے ساتھ

مرکزی خیال 

اس سفر نامے میں ابنِ انشاءنے ہمسایہ دوست ملک چین میں اردو کی مقبولیت کو بیان کیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ زبانیں کسطرح سے آپس مےں محبت اور اتفاق کو بڑھاتی ہے۔ چین میں جہاں انہوں نے کچھ عرصے میں چینی زبان کو سیکھنے کی کوشش کی وہاں ان کو یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے چینی بھائی اردو بڑے ذوق و شوق سے سیکھتے ہیں اور باقاعدہ اردو میں تعلیم کا انتظام ہے۔ اردوزبان کو سیکھنے کو ذوق و شوق بجائے خود اردو کی مقبولیت ثبوت ہے۔ غیر ملکی زبانوں سے ان کی یہ دلچسپی ہمیں بھی دوسری زبانوں کو سیکھنے کی طرف مائل کرتی ہے۔

خلاصہ

 ابن انشاءکو جب ہمسایہ مالک چین جانے کا موقع ملا تو وہ چینی زبان سے واقف نہ تھے۔ لیکن انہوں نے کوشش کرکے اس زبان کی ابتدائی باتیں سیکھ لی۔ پھر انہیں یہ اطمینان تھا کہ چےنی لوگوں کی گفتگو میں جو باتیں ان کی سمجھ میں نہیں آئینگی وہ ان کا ترجمان ان کو اردو میں سمجھاتا رہے گا۔ بہر حال چین پہنچ کر وہ ترجمان کی عدم موجودگی میں بھی وہاں کے لوگوں کی باتیں آسانی سے سمجھتے رہے۔ یہاں طنزیہ و مزاحیہ انداز میں انہوں نے لکھا ہے کہ کچھ زبان زدو عام قسم کے الفاظ مثلاً شے شے(شکریہ) ان کے بہت کام آئے۔ ان دنوں اردو کے مشہور ادیب خاطر غزنوی بھی چین میں ہی تھے اور چینی زبان سیکھ رہے تھے۔ ابنِ انشاءنے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ کافی دن گزرنے کے باوجود چینی زبان سے ان کی واقفیت بھی رسمی تھی۔
ایک دن ابنِ انشاءیونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پہنچے وہاں مادام شان یون اردو پڑھانے پر مامور تھیں۔ انہوں نے مادام شان یو ن کو اپنی کتابیں پیش کیں اور پھر انکا شعبہ اردو کے طالب علموں سے تعارف ہوا اس پر یونیورسٹی اور شعبہ اردو میںچینی دستورکے مطابق سب نے تالیاں بجا بجا کر ان کا استقبال کیا۔ اردو پڑھنے والے جن طلباءسے تعارف ہوا ان میں کچھ اردو فرفر بولتے تھے۔ اور کچھ دقت کے ساتھ۔ اس کے بعد جب ہوسٹل دیکھنے کا موقع ملا تو یہاں بڑی سادہ سی صورتحال سامنے آئی۔ ہر کمرے میں دومنزلہ چارپائی اور ایک میز تھی۔ اور کتابوں کے لئے ایک الماری رکھی تھی۔ طلبہ بہرحال بڑی لگن سے اردو سیکھنے میں مصروف نظر آئے۔ مثلاً ان کی باتوں میں تذکیروتانیث کی کوئی غلطی دکھائی نہ دی۔

وہاں اردو کا اخبار ”جنگ“ بھی آتا تھا۔ اس کے بعد ابنِ انشاءکو لائبریری دیکھنے کا موقع ملا وہاں ادب کی کتنی ہی کتابیں موجود تھیں۔ ابنِ انشاءجس وفد کے ساتھ چین گئے تھے اس کے سربراہ چین میں اردو سے یہ دلچسپی اور ان کایہ فروغ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے شعبہ اردو کے طلباءکو چائے کی دعوت دی پھر جب ابن انشاءکو اردو کی صدر شعبہ کی تحریر دیکھنے کا موقع ملا تو وہ مزید متاثر ہوئے اس کہ لئے ان کا خط خاصہ صاف تھا۔
غرض طالبعلموں نے اردو میں یہ دسترس دوسال سے بھی کم عرصے میں حاصل کی تھی اور ان کو اردو سکھانے والی استاد نے اردو کسی ادارے سے نہیں بلکہ ایک چینی سے پڑھی تھی ان سب کی اردو سے وابستگی دیکھ کر ابنِ انشاءاور تمام ارکانِ وفد کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔

Matric Urdu Notes Class 10th مرکزی خیال اور خلاصہ (ہاسٹل میں پڑھنا)

Matric Urdu Notes Class 10th 

مرکزی خیال اور خلاصہ 

ہاسٹل میں پڑھنا

مرکزی خیال

ہاسٹل میں پڑھنا، احمد شاہ پطرس بخاری کا وہ مضمون ہے جس میں انہوں نے مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں طالبعلموں کے اس طبقے کی فطرت ظاہر کی ہے جو پڑھائی کو تفریح طبع کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اور درسگاہوں کو تفریح گاہ اور وہ اس ادارے سے اس قدر مانوس بھی ہوجاتے ہیں کہ چھوڑنا نہیں چاہتے لہذا جان کے فیل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

خلاصہ 

احمد شاہ پطرس بخاری نے اس مضمون کی ابتداءاپنے بی- اے سال اول میں ناکامی کے ذکر سے کی ہے۔ اس سے پہلے وہ ایف-اے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے تھے مگر وہ بھی اس طرح کہ ان کو ریاضی میں کمپارٹمنٹ امتحان دینا پڑا تھا۔ چنانچہ بی-اے میں انگریزی، تاریخ اور فارسی کے مضامین پڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایف-اے کے ریاضی کی تیاری بھی جاری رکھنی پڑی جو کہ ان کے لئے بڑی دشوار ثابت ہوئی۔ اسی دشواری کے پیشِ نظرانہوں نے سب کے مشوروں کے بعد بی- اے میں ریاضی کو خےرباد کہہ دیا تھا۔ مگر ایف - اے کاپرچہ ریاضی تو پاس کرنا ہی تھا۔ نتیجہ آیا تو فارسی اور تاریخ میں فیل ہوگئے۔ فارسی میں فیل ہونے سے ان کو بڑی ندامت ہوئی کیوں کہ ان کا تعلق علم دوست گھرانے سے تھا وہ تو خدا کی مہربانی ہوئی کہ اگلے سال فارسی میں اس سے اگلے سال تاریخ مےں پھر اگلے سال انگریزی میں پاس ہوگئے۔
بی-اے سال دوئم میں بھی کچھ یہی صورت حال رہی۔ کبھی وہ ایک پرچے میں فیل ہوئے اور کبھی دوسرے پرچے میں اسی طرح انہوں نے متعدد بار امتحان دئیے۔
آخری دفعہ بھی انہیں فیل ہونے کی توقع تھی وہ سوچ رہے تھے کہ عمر بھر آزادی نہیں ملی۔ گھر سے نکلے تو ماموں کے چھوٹے سے مکان مےں رہے اور جب یہاں سے نکلیں گے تو زندگی بھر اپنے بنائے ہوئے ڈربے نما مکان میں رہنا پڑے گا۔ چنانچہ اس دفعہ ہاسٹل مین رہ کر پڑھا جائے۔ اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انہوں نے سفارشیں کروائیں اور گھر والوں کو بڑے مشکل سے رضامند کیا اور بے چینی کے ساتھ نتیجے میں فیل ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ مگر سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سپنے ٹوٹ گئے۔ نتیجہ آیا 
تو وہ کامیابی حاصل کرچکے تھے

To Principal Asking Permission for Visiting Pakistan Steel Mills and Making Necessary Arrangement for Transport:

To Principal Asking Permission for Visiting Pakistan Steel Mills and Making Necessary Arrangement for Transport:

The Principal,

X-Y-Z School, Karachi

SUBJECT: PERMISSION TO VISIT PAKISTAN STEEL MILLS.


Dear Sir,

With due respect, I beg to say that the students of our class wanted to visit Pakistan Steel Mills Karachi. We shall be accompanied by three of our senior teachers. This trip will be a beneficial trip for us, from which we can make increment in our knowledge by watching how machines actually work. We can also pick a valuable information for the forth-coming technical exhibition.

We will be grateful to you if you allow us to visit Pakistan Steel Mills and make necessary arrangements for transport.

                                                    Thanking You.

                                                                      Your's faithfully,
       
                                                                       XYZ                                                                                           

Students of Class X
Date: xx-xx-xxxx

Saturday, November 9, 2013

Urdu notes نثر نگار کی خصوصیات سرسید احمد خان

نثر نگار کی خصوصیات 

سرسید احمد خان

حالات ِ زندگی


سرسید احمد خان ۷۱۸۱ءمیں دہلی میں پیدا ہوا۔ والد کا نام میر تقی تھا جو ایک درویش منش بزرگ تھے۔ سرسید کی پرورش میں ان کی والدہ عزیز النساء بیگم کا بڑا ہاتھ تھا۔ جنہوں نے سرسید کی تعلیم و تربیت زمانے کی ضروریات کے مطابق کی۔۸۳۸۱ءمیں سرسید دہلی میں سرشتہ دار کے عہدہ پر مقرر ہوئے اس کے بعد منصفی کا امتحان پاس کرکے منصف ہوگئے۔ ۲۴۸۱ءمیں بہادر شاہ ظفر کی طرف سے ان کو جواد الدولہ عارف جنگ کا خطاب ملا۔

تصانیف

سرسید کی مشہور تصانیف میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • آثار الضادید
  • آئین اکبری
  • تاریخ ضلع بجنور
  • رسالہ اسباب بغاوت ہند
  • تصحیح تاریخ فیروز شاہ
  • تین الکلام
  • تفسیر الکلام
  • تفسیرالقرآن
  • خطباتِ احمدیہ

طرزِ تحریر کی نمایاں خصوصیات
سرسید کے طرزِ تحریر کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

قدیم رنگ 

سرسید نے سب سے پہلے اپنے بھائی کے اخبار سید الاخبار میں مضامین لکھنا شروع کئے۔ آثارالضادید میں وہی قدیم اسلوبِ بیان ملتا ہے۔ بلکہ ۷۵۸۱ءتک سرسید نے جو کچھ لکھا ہے امیں یہی رنگ نمایاں ہے۔ یعنی الفاظ کا بے محل استعمال اور قواعد سے بے پروا۔
وہ تحریر یا تقریر کی رو میں گرامر کی کچھ پرواہ نہیں کرتے تھے ۔وہ ان قیدوں سے جو شاعروں اور منشیوں نے مقرر کی ہیں بالکل آزاد ہیں۔
حالی  
 وہ دور ہی ایسا تھا کہ قواعد کی پابندی سخت نہ تھی۔ الفاظ کی بے ترتیبی عام تھی۔ اردو فقروں میں اکثر دھوکہ ہوتا تھا کہ فارسی کا ترجمہ ہیں لیکن سرسید کو اس امر کا احساس تھا کہ اس قسم کی تحریر بہتر نہیں ہے۔

جدید رنگ

سرسید کی شخصیت بڑی زمانہ شناس تھی۔ انہوں نے زمانے کا رنگ پہچان لیا تھا۔ جنگِ آزادی کی ناکامی کے بعد مسلمانوں کی سیاسی، تمدنی، تہذیبی اور معاشرتی زندگی کا نظام درہم برہم ہوچکا تھا۔ سرسید نے ایک مصلح قوم ہونے کی حیثیت سے اپنا مقصد حیات، مسلک زندگی اور لائحہ عمل متعین کرلیا اور تحریرو تقریر کے ذریعہ قومی و ملکی، مذہبی، معاشرتی، اخلاقی، علمی اور تعلیمی خدمات شروع کیں۔ انہوں نے آثار الضادید کو آسان زبان میں شائع کیا۔

سادگی و روانی

نثر کا روز مرہ کی سادہ بات چیت کی زبان سے قریب تر ہونا بہت ضروری ہے۔ سرسید نے اپنی نثر کو اسی نصب العین پر پورا اتارنے کی پوری کوشش کی ہے۔ اس میدان میں وہ اسٹیل اور ایڈیسن سے متاثر نظر آتے ہیں۔ جس طرح ایڈیسن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے ادب کو درباروں اور محلوں سے نکال کر قہوہ خانوں اور بازارون تک پہنچا دیا۔ اسی طرح سرسید نے اردو ادب کو خانقاہ، دربار اور کوچہ و بام سے نکال کر دفتروں، تعلیم گاہوں اور متوسط طبقے کے دل و دماغ تک پہنچا دیا اور اس سے زندگی کی رہنمائی کا کام لیا اور اردو نثر کو اس قابل بنادیا کہ وہ علمی کام کرسکے۔ سرسید پیچیدہ سیاسی مسائل، مذہبی نکات، اور دشوار اصلاحی مباحث کو بھی نہایت صفائی، سادگی اور بے تکلفی کے ساتھ بیان کردیتے ہیں۔ سرسید نے فلسفیانہ، سائنسی اور تنقیدی مضامین میں بھی سادگی کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ہر جگہ موضوع کی فطرت کے مطابق زبان استعمال کی ہے۔ انہوں نے کسی بحث میں بھی اصطلاحیں استعمال نہیں کی ہیں بلکہ ہر جگہ ان کی زبان عام فہم اور رواں ہے۔ ان کی تحریر کا جادو ہر شخص کو مسحور کرلیتا ہے۔ ان کا سب سے بڑا کمال اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب وہ کسی عملی مسئلہ پر بحث شروع کرتے ہیں اور ان کی بحث اتنی سادہ، رواں اور مدلل ہوتی ہے اسے تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں ہوتا۔

مقصدیت

یہ مقولہ کہ طرزِ ادا مصنف کی ہستی کا آئینہ دار ہوتا ہے سرسید پر صادق آتا ہے۔ ان کے طرزِ تحریر میں ان کی ہمہ گیر شخصیت ان کی زندگی اور ان کے ماحول کا مشترکہ ہاتھ تھا۔ سرسید پہلے ایک مصلح تھے پھر ایک ادیب ۔ ان کا طرز ایک ذریعہ تھا مقصد نہیںتھا۔ اپنی بات دوسروں تک پہنچانا یہی حقیقت سرسید کے انداز کا راز ہے۔ انہوں نے اپنی نثر سے قومی اصلاح کا کام لیا ہے۔ یہی وجہ تھی جو سرسید کے لئے کہا گیا:
سرسید سے معقولات الگ کرلیجئے تو وہ کچھ نہیں رہتے۔ مہدی آفادی
تہذیب الاخلاق کے تمام مضامین میں مقصدیت اور تبلیغی رنگ پایا جاتا ہے۔ تبلیغی نثر اردو میں سرسید سے پہلے بھی موجود تھی لیکن اس کی زبان صاف اور سادہ نہیں تھی۔

ظرافت

سرسید ایڈیسن اور اسٹیل سے متاثر ضرور نظر آتے ہیں لیکن انہوں نے ان کا مکمل رنگ اختیار کیا ہے۔ کیونکہ ایڈیسن نے اصلاح احوال کے لئے مزاحیہ انداز اختیار کیا ہے اور اپنے معاشرے کی بد اخلاقیوں اور برائیوں کا دل کھول کر تمسخر اڑایا ہے۔ سرسید میں مزاح نگار کی صلاحیتیں کم تھےں اس لئے وہ مکمل طور پر ان کا رنگ اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کوشش ضرور کی ہے اور اس سے موقع محل کے مطابق کام لیا ہے۔ اس کی بہترین مثال ان کے مضمون طریق تناول طعام میں ملتی ہے۔ جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بتایا ہے کہ مسلمان کس برے طریقے سے کھانا کھاتے ہیں۔

تمثیلی رنگ

مقالات میں تمثیلی رنگ اختیار کرنے کا سہرا سرسید کے سر ہے۔ اس سلسلہ میں ان مضامین میں امید کی خوشی سے بہتر مضمون شاید ہی دوسری زبانوں میں اردو ادب میں تو اس کا ثانی نہیں ملتا۔ سرسید کی فطرت میں چھپی ہوئی رومانیت اس مضمون میں نمایاں ہے۔ اور اس نے اردو نثر نگاری میں ایک نیا باب کھالا ہے۔ اس کا مقابلہ چارلس لیمپ کے مضمون ڈریم چلڈرن سے کیا جاسکتا ہے۔

مقالہ نگاری

اردو ادب کی تاریخ میں سرسید پہلے شخص ہیں جہنوں نے فن مقالہ نگاری کی ابتدا کی۔ سرسید کے اخبارسوسائٹی گزٹ اورتہذیب الاخلاق سے پہلے بہت سے اخباروں اور رسالوں میں مذہبی، اخلاقی اور علمی مقالے شائع ہوئے تھے۔ لیکن سرسید نے نئے موضوعات پر قلم اٹھایا، خوشامد، بحث و تکرار، رسم ورواج اور سویلزیشن وغیرہ پر انہوں نے صاف اور سادہ زبان میں مقالے لکھے۔ سرسید نے آزادی رائے پر ایک اصلاحی مقالہ تحقیقی رنگ میں لکھا۔

تہذیب الاخلاق

انگلستان سے واپسی پر انہوں نے انگلستان کے مشہور اخبارات اسپیکٹیٹر اور ٹیٹلڑ کے انداز پر رسالہ تہذیب الاخلاق نکالا۔ اس سے انہوں نے نہ صرف اپنی نثر نگاری کی ابتدا کی بلکہ اردو نثرنگاری کے لئے ایک صحیح اور سیدھا راستہ کھول دیا۔
سرسید نے کام کی زبان میں کام کی باتیں لکھنا سکھائیں۔ تہذیب الاخلاق نے مردہ قوم میں زندہ دلی کی ایک لہر پیدا کردی ۔ قوم میں ایک غیر معمولی جوش عمل پیدا ہوا ایک نئی زندگی نے انگڑائی لی جس نے ہر شعبہ فکر کو بدل دیا۔ پروفیسر آل احمد سرور

دبستانِ سرسید

سرسید انیسویں صدی کے ہندوستان کی عظیم شخصیت رہبر و مصلح تھے۔ وہ مسلمانوں کے اخلاق، مذہب، معاشرتی زندگی، تعلیم، رسم و رواج اور زبان و ادب وغیرہ کی اصلاح کرنا چاہتے تھے۔ اس اصلاحی کوشش میں ان کو محسن الملک، مولوی چراغ علی، مولوی ذکاءاللہ، حالی نذیر احمد، شبلی نعمانی اور مولوی زین العابدین جیسی شخصیتیں مل گئیں۔ جنہوں نے سرسید کے دوش بدوش اس عظیم مقصد کی تکمیل کی کوشش کی جس کے لئے سرسید نے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ اس تحریک نے مسلمانوں کی کایا پلٹ دی۔

عظمتِ سرسید

سرسید کی عظمت کو ان الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے:
سرسید نے ادب اور معقولات پر جس حد تک مجتہدانہ رنگ چڑھایادراصل ان کی اولیات میں داخل ہونے کے لائق ہے۔ یہ ان ہی کے قلم کی آواز بازگشت ہے جو ملک مےں بڑے بڑے مصنف کے لئے دلیل راہ بنی۔ آج جو خےالات بڑی آب و تاب اور عالمانہ سنجیدگی کے ساتھ مختلف لباس میں جلو ہ گرکئے جاتے ہیں دراصل اسی زبردست اور مستقل شخصیت کے عوارض ہیں۔ ورنہ پہلے یہ جنس گراں باوصف استطاعت اچھے اچھوں کی دسترس سے باہر تھی۔ سرسید کے کمالات ادبی کا عدم اعتراف صرف ناشکری صرف ناشکری ہی نہیں بلکہ تاریخی غلطیہے۔ مہدی آفادی



URDU 2ND YEAR (New Book Modal Paper)